اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: مساجد کے ذریعہ کمیونٹی کی ترقی، علما اور دانشوروں کی پہل - حیدرآباد کی خبریں

آل انڈیا مسلم ڈویلپمنٹ کونسل کے کنوینر اعجاز احمد نے کہا کہ 'مساجد کے ذریعہ مسلم کمیونٹی ترقی کر سکتی ہے۔ مساجد صرف نماز ادا کرنے کے لیے نہیں ہوتیں بلکہ دینی، سماجی اور دیگر کاموں کے لیے بھی مساجد کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔'

مساجد کے ذریعہ کمیونٹی کی ترقی، علما اور دانشوروں کی پہل
مساجد کے ذریعہ کمیونٹی کی ترقی، علما اور دانشوروں کی پہل

By

Published : Nov 6, 2021, 10:21 PM IST

Updated : Nov 6, 2021, 10:29 PM IST

حیدرآباد کے علاقہ نامپلی میں آل انڈیا مسلم ڈویلپمنٹ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں حیدرآباد کے 120 مساجد کمیٹیوں کے ذمہ داروں کو مدعو کیا گیا-

مساجد کے ذریعہ کمیونٹی کی ترقی، علما اور دانشوروں کی پہل

اجلاس کا مقصد یہ ہے کہ مساجد کو سماجی اور فلاحی کاموں کے لیے استعمال میں لایا جائے اور مساجد کے ذریعہ تعلیمی نظام، میڈیکل کیمپس، گھریلو تشدد کے خلاف کانفرنسز، بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے رہنمائی اور محلہ جات کے مسائل حل کرنے کے لیے مساجد کو مرکز بنایا جائے-

یہ بھی پڑھیں:تریپورہ میں پرتشدد واقعات کے خلاف حیدرآباد میں احتجاجی مظاہرہ

اس موقع پر آل انڈیا مسلم ڈویلپمنٹ کونسل کے کنوینر اعجاز احمد نے کہا کہ ملک کے معروف علماء کرام اس تنظیم سے جڑے ہوئے ہیں۔ یہ تحریکبھارت کی مختلف ریاستوں میں کام کر رہی ہیں- اس کام کا آغاز اب حیدر آباد میں بھی ہو چکا ہے۔ 120 مساجد کے ذمہ دار تنظیم کے اس اجلاس میں شریک ہوئے۔

اعجاز احمد نے کہا کہ مساجد کے ذریعہ مسلم کمیونٹی ترقی کر سکتی ہے۔ مساجد صرف نماز ادا کرنے کے لیے نہیں بلکہ دینی، سماجی اور دیگر کاموں کے لیے بھی مساجد کو استعمال میں لانے کی ضرورت ہے۔

Last Updated : Nov 6, 2021, 10:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details