حیدرآباد کے مشہور گاندھی ہسپتال میں ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان ڈاکٹر کی موت ہوگئی۔ بدھ کی صبح اچانک پیش آئے اس واقعہ نے ہسپتال کے اسٹاف کے ساتھ ساتھ اس ڈاکٹر کے ساتھیوں کو غمزدہ کردیا۔
اس ڈاکٹر کی شناخت 28سالہ ڈاکٹر پورنا چندرکے طورپر کی گئی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں جنرل سرجری میں سینئر ریزیڈنسی کی تکمیل کی تھی۔ وہ بدھ کی صبح ہسپتال کی چوتھی منزل پر ڈیوٹی کررہے تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے وہ گرپڑے۔
یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: میٹرو ریل میں سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ