اردو

urdu

By

Published : Feb 9, 2022, 10:56 PM IST

ETV Bharat / state

Harish Rao On Medical Colleges: ہریش راؤ نے میڈیکل کالجز کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے ریاست میں 8 نئے قائم ہونے والے میڈیکل کالجوں کے تعمیراتی کام کی پیشرفت Progress of Construction Work of Medical Colleges سےمتعلق عہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیا۔ تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔

ہریش راو نے میڈیکل کالجز کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا
ہریش راو نے میڈیکل کالجز کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

تلنگانہ وزیر صحت ہریش راؤ نے حکام کو ہدایت دی Health Minister Harish Rao Directed The Authorities ہے کہ وہ ریاستی حکومت کے ذریعہ قائم کیے جانے والے آٹھ نئے میڈیکل کالجوں کے تعمیراتی کام Construction of Eight New Medical Colleges کو تیز کریں۔ وزیر نے تعمیرات کی پیشرفت پر متعلقہ اضلاع کے عوامی نمائندوں، عہدیداروں اور کلکٹروں کے ساتھ اس کا جائزہ لیا۔

منچریالہ، راما گنڈم، جگتیال، ونپرتی، ناگر کرنول، محبوب آباد، بھدرادری کوٹا گوڈیم اور سنگاریڈی اضلاع میں کالجوں کے تعمیراتی کام کی پیشرفت کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

وزیر موصوف نے کہا میڈیکل کالجز کے قیام کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں جس کا مقصد سپر اسپیشلٹی ادویات کو غریبوں کے قریب لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ترتیب کے تحت آٹھ اضلاع میں نئے کالجز دستیاب کرائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:MOU between British Council and Telangana: برٹش کونسل کے ساتھ تلنگانہ کی یادداشت مفاہمت

ABOUT THE AUTHOR

...view details