اردو

urdu

ETV Bharat / state

Stir in Toli Chowki area of Hyderabad: حیدرآباد کے علاقہ ٹولی چوکی میں ہسٹری شیٹر نے ہلچل مچادی - حیدرآباد کی خبریں

نئے سال کے موقع پر ہوئے حادثہ میں بھائی کی ہلاکت کے لئے اس کے دوستوں کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے حیدرآباد کے ٹولی چوکی علاقہ میں بدھ کی شب ایک ہسٹری شیٹر نے چاقو کے ساتھ ہلچل History Sheeter Stirred with a Knife مچادی۔

حیدرآباد کے علاقہ ٹولی چوکی میں ہسٹری شیٹر نے ہلچل مچادی
حیدرآباد کے علاقہ ٹولی چوکی میں ہسٹری شیٹر نے ہلچل مچادی

By

Published : Feb 10, 2022, 6:22 PM IST

ہسٹری شیٹر نے اپنے بھائی کی موت پر اس کے دوستوں سے مخاصمت Conflict with Friends over Brother's Death کے طورپر کل رات علاقہ بنجاراہلز میں اپنے بھائی کے دوستوں کو دیکھتے ہوئے ان کا پیچھا کیا He Chased after his Brother's Friends اور تیزرفتاری کے ساتھ گاڑی چلاتے ہوئے گاڑی سواروں کو ٹکر دے دی تاہم گاڑی سواروں کے تعاقب پر وہ ٹولی چوکی علاقہ کی سمت فرار ہوگیا۔

اسی دوران ٹولی چوکی میں گاڑیوں کی تلاشی کی ڈیوٹی انجام دینے والے کانسٹیبل پر اس نے حملہ کردیا۔پولیس نے اس ہسٹری شیٹر کو پکڑنے کی کوشش کی۔مقامی افراد اور پولیس نے اس کا پیچھا کیاتاہم وہ ایک پرائیویٹ اسپتال میں گھس گیا۔اس نے آئی سی یو میں ایک مریض کے گلے پر چاقو لگادیااور بعد ازاں وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے کافی جدوجہد کے بعد اس کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔خواجہ فرید الدین پر گولکنڈہ پولیس اسٹیشن میں کئی معاملات پہلے ہی سے درج ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details