اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ میں شدید بارش کا امکان - Heavy rains in Telangana

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے اڈیشہ، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔

تلنگانہ میں شدید بارش کا امکان

By

Published : Aug 7, 2019, 7:12 PM IST

تلنگانہ کے مختلف مقامات پر شدید بارش جبکہ کچھ مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
محکمہ نے مزید بتایا کہ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے نتیجہ میں آئندہ دو دنوں تک بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔

تلنگانہ میں شدید بارش کا امکان
ہوا کے دباؤ میں کمی کا علاقہ ریاست اڈیشہ کے بالاسور سے تقریباً پچاس کیلومیٹر کے فاصلے پر بنا ہوا ہے۔ریاست تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون سرگرم ہونے کی وجہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔حیدرآباد میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وقفہ وقفہ سے بار ہورہی ہے۔تلنگانہ میں مسلسل بارش کی وجہ سے ذخائر آب کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details