اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hyderabad Rain تلنگانہ کے کئی اضلاع میں موسلا دھار بارش - تلنگانہ کے کئی اضلاع میں موسلا دھار بارش

تلنگانہ میں شدید گرمی کے بعد لوگوں کو راحت ملی ہے۔ گزشتہ رات ریاست کے کئی اضلاع میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ شہر کے راجندر نگر میں 52.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ rain in Hyderabad

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں موسلا دھار بارش
تلنگانہ کے کئی اضلاع میں موسلا دھار بارش

By

Published : May 22, 2023, 2:34 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں کل شب شدید بارش ہوئی۔ بارش کا سلسلہ تقریبا دیڑھ گھنٹہ تک جاری رہا۔ کئی مقامات پر احتیاطی طور پر بجلی کی سپلائی بند کر دی گئی ہے۔ بارش کا پانی نشیبی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے۔ بارش کے سبب گرمی کی لہر میں کمی دیکھی گئی تاہم پیر کی صبح معمول کے مطابق گرمی کی شدت دیکھی گئی۔ شہر کے راجندر نگر میں 52.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ عنبرپیٹ میں 45.8 ملی میٹر، شیورام پلی میں 45.3 ملی میٹر، گچی باولی میں 44.5 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بی ایچ ای ایل علاقہ میں سب سے کم 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کی ڈیزاسٹررسپانس فورس (ڈی آرایف)کی ٹیموں نے شہر کے کئی علاقوں میں بارش سے پیدامسائل اور شکایات کی یکسوئی کو یقینی بنایا۔

ڈی آر ایف کی ٹیموں نے بیگم بازار، کوٹھی، چندرائن گٹہ، کونڈاپور اوردیگر علاقوں میں ٹریفک پولیس کے عملہ کے ساتھ مل کر بارش کے پانی کی نکاسی کی۔انہوں نے بارش کے نتیجہ میں پانی کے جمع ہونے، درختوں کے اکھڑجانے کے سبب ٹریفک میں ہورہی مشکلات اوررکاوٹوں کو بھی دور کیا۔ان ٹیموں نے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کا کام کرتے ہوئے بارش سے متاثرہ علاقوں میں معمول کے حالات کی بحال کاکام کیا۔اسی دوران محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ریاست کے بیشتر اضلاع بشمول عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، نرمل، جئے شنکربھوپال پلی، مُلگ،بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ،محبوب آباد، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، میڑچل ملکاجگری، ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اورجوگولامباگدوال میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details