اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rain in Telangana تلنگانہ میں شدید بارش اور ژالہ باری، بیشتر اضلاع میں فصلوں کو نقصان - تلنگانہ کے کئی اضلاع میں فصلوں کو نقصان

محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست تلنگانہ میں بارشیں ہوئی۔ بارش کی وجہ سے کئی اضلاع میں کسانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ کسانوں نے فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تباہ شدہ فصلوں کو خریدنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ crop damage in many districts of Telangana

تلنگانہ میں شدید بارش اور ژالہ باری، بیشتر اضلاع میں فصلوں کو نقصان
تلنگانہ میں شدید بارش اور ژالہ باری، بیشتر اضلاع میں فصلوں کو نقصان

By

Published : Mar 18, 2023, 11:35 AM IST

حیدرآباد:ریاست تلنگانہ بھر میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارش اور ژالہ باری سے بیشتر اضلاع میں کسانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ کئی علاقوں میں تیار فصل جو فروخت کے لیے مارکٹ یارڈس میں رکھی گئی تھی بارش سے بھیگ گئی۔ وزرا نے فصلوں کو نقصان والے علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے یقین دلایا کہ نقصان کا جائزہ لینے کے بعد انصاف کیا جائے گا۔ متحدہ کھمم ضلع کے ایلندو، ٹیکولاپلی، آلہ پلی، گنڈالامنڈلوں میں مکئی، مرچ اور دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دوسری طرف مدھیرا، چنتاکاری،بوناکلو، ستوپلی، بھیمسورو، کلورو اور وائرامنڈلوں میں ہوئی شدید بارش کے سبب کئی طرح کی فصلوں کو نقصان ہوا۔

کسانوں نے فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تباہ شدہ فصلوں کو خریدنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ مُلگ ضلع کے کئی علاقوں میں بھی بارش کے نتیجہ میں فصلوں کو بڑے پیمانہ پر نقصان پہنچا۔ محبوب آباد ضلع بھر میں شدید بارش کے سبب کیسمدرم زرعی مارکٹ میں مکئی کی کٹی ہوئی فصل بھیگ گئی۔کسانوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مارکٹ یارڈ میں وہ تین دنوں سے کٹی ہوئی فصل کو رکھے ہوئے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے اس فصل کو نہیں خریدا جارہا ہے۔ کریم نگر ضلع کے گنیروورم منڈل میں طوفانی ہواوں کے ساتھ شدید بارش کے سبب آم اور مکئی کی فصلوں کو نقصان ہوا۔کاماریڈی ضلع کے خریداری کے مراکز پر رکھی ہوئی فصلوں کونقصان پہنچا۔ حکومت ان نقصانات پر چوکس ہوگئی ہے جس نے ابتدائی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details