اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ میں شدید گرمی کی پیش قیاسی - شدید گرمی

تلنگانہ میں 25 تا 28 اپریل مختلف علاقوں میں گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہرکیا جارہا ہے۔

Heat wave conditions likely in parts of Telangana
تلنگانہ میں شدید گرمی کی پیش قیاسی

By

Published : Apr 24, 2020, 3:45 PM IST

محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ میں تین دنوں تک بارش کےعلاوہ ژالہ باری اور تیز ہواؤں کا بھی امکان ہے۔

بلٹین میں بتایا گیا کہ 26 اور 27 اپریل کو رائلسیما کے بعض علاقوں میں 30 تا40 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے تلنگانہ میں مئی کے پہلے ہفتہ میں شدید گرمی کی بھی پیش قیاسی کی ہے۔ محکمہ نے امکان ظاہر کیا کہ اس دوران درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔

محکمہ کے ڈائرکٹر کے ناگارتنا نے کہا کہ درجہ حرارت آئندہ دنوں کے دوران 43 تک پہنچ جائے گا۔ عہدیداروں کےمطابق اس سال ریاست میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہے گا۔

تلنگانہ کے اضلاع نظام آباد، کاما ریڈی، راجنا سرلہ میں درجہ حرارت میں کافی اضافہ ہوا ہے اور وہاں شدید گرمی کی لہر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details