سی پی آئی کی جانب سے شکایت کے بعد الیکشن کمیشن نے اولڈ ملک پیٹ ڈویژن میں انتخابی کاروائی عمل کو رکواتے ہوئے یہاں 3 دسمبر کو دوبارہ پولنگ کرانے کا اعلان کیا اور 3 دسمبر کی شام تک ’اکزٹ پولز‘ پر بھی پابندی عائد کر دی۔
اولڈ ملک پیٹ ڈویژن میں انتخاب کا عمل ملتوی ہونے کے بعد 3 دسمبر کی شام تک اکزٹ پولز پر روک لگا دی گئی۔ اسٹیٹ الیکشن کمیشن کے مطابق 3 دسمبر کو اولڈ ملک پیٹ ڈویژن میں دوبارہ انتخاب کرائے جائیں گے اور یہاں انتخابی عمل مکمل ہونے تک اکزٹ پولز پر پابندی رہے گی۔
قبل ازیں سی پی آئی نے آج گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کو منسوخ کرتے ہوئے دوبارہ انتخابات منعقد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن پر غفلت برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں بیلٹ پیپر پر سی پی آئی کے نشان کے بجائے سی پی ایم کا نشان چھاپا گیا ہے جس ووٹرز کو کافی مشکلات پیش آرہی ہے۔