گورنر نے ٹویٹ کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی۔ انھوں نے ریڈ زون میں رہنے والے افراد سے بلا خوف برائے مہربانی ٹیسٹ کروانے کےلیے سامنے آنے کی خواہش کی ہے۔ گورنر نے کہا کہ اس کے ذریعہ نہ صرف ان کی حفاظت ہوگی بلکہ دوسروں کو بھی تحفظ فراہم ہوگا۔
اس قبل حیدرآباد کے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا تھا، انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہر کوئی اپنا ٹیسٹ کرائیں تاکہ اس وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔