گورنر نے کہا کہ ملک میں لڑکیوں کا قومی دن ہر سال 24 جنوری کو منایا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت ہر سال 24 جنوری کو بچیوں کا قومی دن مناتا ہے۔آج کے دن صنفی تعصب کی وجہ سے بھارتی معاشرے میں لڑکیوں کو درپیش انوکھے چیلنجز سے نمٹنے کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔
لڑکیوں کے قومی دن پر، گورنرکی مبارکباد - لڑکیاں محفوظ ، صحت مند اور تعلیم یافتہ زندگی کے حقدار
تلنگانہ کی گورنر تملسائی سوندا راجن نے ملک کی تمام لڑکیوں کو لڑکیوں کے قومی دن کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے سب کو لڑکیوں کے لئے کھڑے ہونے کی اپیل کی۔
لڑکیوں کے قومی دن پر، گورنرکی مبارکباد
تمام لڑکیاں محفوظ ، صحت مند اور تعلیم یافتہ زندگی کے حقدار ہیں۔ تاہم ، ہمارے معاشرے میں خواتین کی صنف کے خلاف تاریخی اور ساختی تعصب کی موجودگی ان کے بنیادی انسانی حقوق کی تکمیل کو روکتی ہے۔
بچیوں کے قومی دن کے موقع پر ، حکومت لڑکیوں کی پیدائش پر خوش ہونے اور ان کی اچھی دیکھ بھال کرنے کے علاوہ تعلیم وتربیت کرنے کے لیے شعور بیدار کرتی ہے۔