اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bandh in Goshamahal راجہ سنگھ کی حمایت میں تلنگانہ کے گوشہ محل میں بند

بی جے پی رکن اسمبلی کے حامیوں نے راجہ سنگھ کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے گوشہ محل اسمبلی حلقہ میں بند منایا جس کے پیش نظر دکانات اور تجارتی ادارے بند رہے اور پولیس نے سختی چوکسی اختیار کرتے ہوئے سیکوریٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔ Security Tight in Goshamahal Area

راجہ سنگھ کی حمایت میں تلنگانہ کے گوشہ محل میں بند
راجہ سنگھ کی حمایت میں تلنگانہ کے گوشہ محل میں بند

By

Published : Sep 3, 2022, 2:02 PM IST

حیدرآباد: حضور اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج گوشہ محل اسمبلی حلقہ میں بند منایا گیا۔ راجہ سنگھ جو اس حلقہ کی اسمبلی میں نمائندگی کرتا ہے، فی الحال چرلہ پلی جیل میں بند ہے۔ اس جیل میں اس کی سیکوریٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور اس کے بیریک کو بھی سیکوریٹی وجوہات کی بنا پر بدل دیا گیا ہے۔ Goshamahal Bandh in Support of Raja Singh

بی جے پی رکن اسمبلی کے حامیوں نے راجہ سنگھ کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے گوشہ محل اسمبلی حلقہ میں بند منایا جس کے پیش نظر دکانات اور تجارتی ادارے بند رہے اور پولیس نے سختی چوکسی اختیار کرتے ہوئے سیکوریٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔ایک اور تنظیم سری رام سینا نے بھی اس بند کی اپیل کی تھی اور اس کے خلاف پی ڈی ایکٹ لگائے جانے کی مذمت کی تھی۔

پولیس نے اس کو گستاخانہ ریمارکس پر 23 اگست کو گرفتار کیا تھا اور 14ویں ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نامپلی کریمنل کورٹ کے سامنے پیش کیا تھا تاہم جج نے اس کی ریمانڈ کی پولیس کی عرضی کو مسترد کردیاتھا اور گرفتاری کے سلسلہ میں درکار مناسب طریقہ کار اختیار نہ کرنے پر اس کو رہا کرنے کا حکم دیاتھا۔ پولیس نے تاہم 25 اگست کو دو دیگر زیر التوا معاملات میں اس کو نوٹس دی اور پھر گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے اس کے خلاف پی ڈی ایکٹ بھی لگایاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: Siddipet District Bandh راجہ سنگھ کی حمایت میں تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں بند

اس کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اس کے حامیوں اور سری رام سینا کے بند کے پیش نظر گوشہ محل، منگل ہاٹ اور اطراف کے علاقوں میں دکانات اور تجارتی ادارے بند رہے۔ پولیس نے بند کے پیش نظر ان علاقوں میں سیکوریٹی سخت کردی ہے۔ساتھ ہی پولیس نے انتباہ دیا کہ زبردستی طورپر دکانات بند کروانے پر کارروائی کی جائے گی۔پولیس نے گنیش فیسٹیول کو دیکھتے ہوئے پہلے ہی شہر کے مختلف مقامات بالخصوص حساس مقامات پر سیکوریٹی میں اضافہ کردیا ہے۔راجہ سنگھ کے خلاف 101فوجداری معاملات زیرالتوا ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details