اردو

urdu

ETV Bharat / state

Nikhat Zareen Receives Warm Welcome in Hyderabad: گولڈ میڈلسٹ نکہت زرین کا حیدرآباد میں شاندار استقبال - عالمی خواتین باکسنگ چمپئن شپ جیتنے والی تلنگانہ کی لڑکی نکہت زرین

نکہت زرین نے کہا کہ "میں تلنگانہ حکومت کی مدد سے یہ تمغہ جیتنے میں کامیاب رہی۔ میں نے یہ تمغہ بھارت اور تلنگانہ کے لیے جیتا ہے۔ میری کامیابی میں تعاون کرنے والے ہر ایک کا شکریہ۔ ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے شروع سے ہی میرا ساتھ دیا۔"Nikhat Zareen receives warm welcome in Hyderabad

گولڈ میڈلسٹ نکہت زرین کا حیدرآباد میں شانداراستقبال
گولڈ میڈلسٹ نکہت زرین کا حیدرآباد میں شانداراستقبال

By

Published : May 27, 2022, 8:03 PM IST

Updated : Jun 4, 2022, 6:17 PM IST

عالمی خواتین باکسنگ چمپئن شپ جیتنے والی تلنگانہ کی لڑکی نکہت زرین کا ٹورنمنٹ کے بعد پہلی بار ریاست پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ریاستی محکمہ کھیل کے عہدیداران، کھلاڑی اور شائقین بڑی تعداد میں شمش آباد پہنچے اور نکہت کے ساتھ نوجوان شوٹر ایشا سنگھ کا شاندار استقبال کیا۔ Nikhat Zareen receives warm welcome in Hyderabad

گولڈ میڈلسٹ نکہت زرین کا حیدرآباد میں شانداراستقبال

ورلڈ ویمنس باکسنگ چمپئن شپ گولڈ میڈل جیتنے والی تلنگانہ کی بیٹی نکہت زرین حیدرآباد پہنچ گئی۔ نکت زرین جو چمپئن شپ جیتنے کے بعد پہلی بار تلنگانہ آئی ہیں، وزیراعلی کے سی آر کی ہدایت پر شمش آباد ایرپورٹ پر ریاستی محکمہ کھیل نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

نکھت کے ساتھ جرمنی میں ورلڈ شوٹنگ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والی سکندرآباد کی ایشا سنگھ اور فٹبالر سومیا بھی حیدرآباد پہنچیں۔ تلنگانہ کے تینوں معززین کا وزیر کھیل سرینواس گوڑ، سڑکوں اور عمارتوں کے وزیر ویمولا پرشانت ریڈی، شاٹس کے چیرمین اے وینکٹیشور ریڈی اور عہدیداروں نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Hockey Asia Cup: بھارت نے انڈونیشیا کو 0-16 سے شکست دیا

نکہت زرین نے کہا "میں تلنگانہ حکومت کی مدد سے یہ تمغہ جیتنے میں کامیاب رہی۔ میں نے یہ تمغہ بھارت اور تلنگانہ کے لیے جیتا ہے۔ میری کامیابی میں تعاون کرنے والے ہر ایک کا شکریہ۔ ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے شروع سے ہی میرا ساتھ دیا۔ انھوں نے وزیر اعلی کے سی آر، ایم ایل سی کویتا کا بھی خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔" انہوں نے کہا وہ مستقبل میں تلنگانہ اور ملک کانام روشن کرنےکے لیے مزید کامیابیاں حاصل کریں گی۔

Last Updated : Jun 4, 2022, 6:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details