اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد کی سڑکوں پر کچرے کے انبار سے لوگوں کو مشکلات

حیدرآباد میں عوامی مسائل بالخصوص کچرے اور صفائی ستھرائی کے مسائل کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ حیدرآباد میں جا بجا کوڑا کرکٹ اور کچرے کے انبار نظر آرہے ہیں۔ بازاروں، سڑکوں اور گلیوں میں کچرا پھیلا ہوا ہے۔

GHMC discards bins, garbage piles up on many Hyderabad roads
حیدرآباد کی سڑکوں پر کچرے کے انبار سے لوگوں کو مشکلات

By

Published : Apr 16, 2021, 8:44 PM IST

ماہ رمضان المبارک کے موقع پر بھی کارپوریشن کی جانب سے صاف صفائی کے انتظامات ندارد ہیں جس کی وجہ سے عام لوگوں کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

حیدرآباد کی سڑکوں پر کچرے کے انبار سے لوگوں کو مشکلات

سڑکوں پر کچرے کی وجہ سے تعفن پھیلا ہوا ہے۔ اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن امپلائز یونین کے صدر گوپال نے بتایا کہ نظام دور سے اب تک ایک منظم طریقہ کار کے تحت شہر کی صفائی کی جاتی تھی لیکن حکومت نے اب حیدرآباد میں کچرے کی نکاسی اور صاف صفائی کے لیے ایک نجی کمپنی کو 800 کروڑ روپئے کا کانٹریکٹ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عظیم تر بلدیہ حیدرآباد میں کچرے کی نکاسی اور صفائی کے لیے سالانہ صرف سوا سو کروڑ روپئے کے ٹینڈر منظور کئے جاتے تھے جبکہ اب اس کے لیے 800 کروڑ روپئے صرف کئے جارہے ہیں۔

گوپال نے کہا کہ عوام سے وصول کئے گئے ٹیکس کے پیسوں کو نامناسب طریقہ سے خرچ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کچرے کی نکاسی کے لیے نجی کمپنی سے کئے گئے کانٹریکٹ کو ایک اسکام بھی قرار دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details