اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: مذہبی مقامات بند ہونے کی وجہ سے رمضان کی عبادات پر تذبذب - رمضان کی عبادات پر تذبذب

رمضان کا مقدس مہینہ سایہ فگن ہونے والا ہے لیکن کورونا وبا کی وجہ سے مذہبی مقامات کو ایک مرتبہ پھر بند کرنے کی وجہ سے لوگوں میں مایوسی و بے چینی دیکھی جا رہی ہے۔

گیا: مذہبی مقامات بند ہونے کی وجہ سے رمضان کی عبادات پر تذبذب
گیا: مذہبی مقامات بند ہونے کی وجہ سے رمضان کی عبادات پر تذبذب

By

Published : Apr 10, 2021, 8:45 PM IST

رمضان کی آمد کے پیش نظر دیگر مقامات کی طرح بہار کے شہر گیا میں بھی علماء کرام تذبذب کے شکار ہیں کہ اجتماعی طور پر تراویح کی نماز مسجدوں میں ہوگی یا نہیں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے نافذ نئی گائیڈ لائنز کے مطابق تمام مذہبی مقامات کو 30 اپریل تک بند کر دیا گیا ہے۔ عبادت گاہوں میں عام لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

گیا: مذہبی مقامات بند ہونے کی وجہ سے رمضان کی عبادات پر تذبذب

بہار میں کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے مقصد سے حکومت نے مذہبی مقامات کو 30 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ شہر گیا میں بھی آج سے اس کا اثر دیکھا گیا۔ مساجد کے دروازوں پر تالے لگے ہوئے نظر آئے جبکہ کچھ افراد نے ہی پانچ وقت نماز ادا کی۔

گیا: مذہبی مقامات بند ہونے کی وجہ سے رمضان کی عبادات پر تذبذب

گیا کے علما نے حکومت اور انتظامیہ سے مذہبی مقامات کو بند کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ چند شرائط کے ساتھ باجماعت تراویح کی نماز ادا کرنے کی اجازت دی جائے۔

جمعیت علما بہار ضلع گیا شاخ کے جنرل سکریٹری مولانا عظمت اللہ ندوی نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ مسلمانوں کے لیے مقدس ہے اور اس ماہ میں نماز تراویح بڑے اہتمام کے ساتھ ادا کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت دوبارہ سے مسجدوں کو کھولنے کی اجازت دیتی ہے تو مسلمان تراویح کی نماز بھی ادا کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام بازار دن بھر کھلے ہیں لیکن صرف عبادت گاہوں کو ہی بند کردیا گیا۔ انہوں نے حکومت پر اپنی ناکامیوں کو چھانے کے لیے ایسے اقدامات کرنے کا الزام عائد کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details