اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندھی اسپتال میں پیر سے پلازمہ تھراپی طریقہ علاج کا آغاز

شہر حیدرآباد کے سب سے بڑے سرکاری گاندھی اسپتال جہاں پر کورونا وائرس کے متاثرین کا علاج کیاجارہا ہے میں پیر سے پلازمہ تھراپی طریقہ علاج پر عمل کیاجائے گا۔

Gandhi hospital to start plasma therapy
گاندھی اسپتال میں پیر سے پلازمہ تھراپی طریقہ علاج کا آغاز

By

Published : May 10, 2020, 3:46 PM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے دو دن قبل اس اسپتال کو پلازمہ تھراپی کے ذریعہ علاج کی سہولت فراہم کرنے کی اجازت دی تھی۔

کورونا وائرس سے مکمل طور پر صحت یاب 15افراد اب تک پلازمہ کے عطیہ کے لئے آگے آئے ہیں۔ان تمام پلازمہ عطیہ دہندگان کا تعلق بیرونی ممالک سے ہے جو اس وبا سے روبہ صحت ہوئے ہیں۔ان تمام سے پیر کے دن ڈاکٹرس خون حاصل کریں گے۔

قبل ازیں گاندھی اسپتال کے ڈاکٹرس نے دعوی کیاتھا کہ پلازمہ کا عطیہ دینے کے لئے200روبہ صحت افراد تیار ہیں۔ہر ایک روبہ صحت فرد سے 400ایم ایل خون حاصل کیاجائے گاجس سے پلازمہ کو علحدہ کیاجائے گا۔اس عمل کے لئے تقریبا دو گھنٹے درکار ہوں گے۔

آئی سی ایم آر کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق گاندھی اسپتال میں جو مریض زیرعلاج ہیں، ان میں پانچ مریضوں کو پلازمہ چڑھایا جائے گاتاکہ وہ اس مرض سے روبہ صحت ہوسکیں۔روبہ صحت افراد سے لئے گئے خون کے نمونے کو مریضوں کے خون کے نمونوں سے ملایاجائے گا۔دونوں کے خون کے گروپس ملنے پر ہی اس عمل کو آگے بڑھایاجائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details