اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: مفت پانی اسکیم کا آغاز - حیدرآباد کی خبریں

حیدرآباد کے رحمت نگر میں آج وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے مفت پانی اسکیم کا آغاز کیا۔حکومت کے مطابق حیدرآباد کے ہر ایک خاندان کو مہینے میں 20 ہزار لیٹرتک پانی مفت سپلائی کیا جائے گا۔

حیدرآباد: مفت پانی اسکیم کا آغاز
حیدرآباد: مفت پانی اسکیم کا آغاز

By

Published : Jan 12, 2021, 1:05 PM IST

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن حدود میں آج سے پانی مفت میں سپلائی کیا جائے گا۔

حیدرآباد کے رحمت نگر میں آج وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے مفت پانی اسکیم کا آغاز کیا۔

حکومت کے مطابق حیدرآباد کے ہر ایک خاندان کو مہینے میں 20 ہزار لیٹرتک پانی مفت سپلائی کیا جائے گا۔ جی ایچ ایم سی انتخابات کے دوران وزیراعلی کے سی آرنے اس کا اعلان کیا تھا۔ بستیوں میں نلوں کو میٹر لگائے بغیر مفت پانی سربراہ کیا جائے گا۔تاہم اپارٹمینٹس میں نل کے میٹرز کی تنصیب ضروری ہے۔20 ہزار لیٹر کے اوپر پانی اگر پانی استعمال کیا جاتا ہے تو اس کے لیے چارج کیا جائے گا۔

آئندہ دنوں میں ورنگل،کھمم اور دیگر اضلاع میں بھی مفت پانی کی سپلائی پر عمل ہوسکتا ہے کیونکہ یہاں میں بلدیہ کے انتخابات ہونے والے ہیں۔ اور اس سلسلے میں وزیر اعلی کے سی آر نے اس منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: یکم فروری سے اسکولس باقاعدہ کھل جائیں گے

ABOUT THE AUTHOR

...view details