اردو

urdu

ETV Bharat / state

Telangana Road Accidents تلنگانہ میں الگ الگ سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک - تلنگانہ سڑک حادثہ

تلنگانہ کے منچریال ضلع میں آٹو اور ٹریکٹر کی ٹکر میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ وہیں میدک بلدیہ کے دفتر کے سامنے کار نے سینی ٹیشن ورکرز کو ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں دو سینی ٹیشن خاتون ورکرز ہلاک ہو گئیں۔ road accidents in Hyderabad

تلنگانہ میں الگ الگ سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک
تلنگانہ میں الگ الگ سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک

By

Published : Dec 24, 2022, 12:42 PM IST

حیدرآباد:تلنگانہ کے منچریال ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کے ویگام پولم پلی گاؤں کی آر اینڈ بی شاہراہ پر کل دیر رات اُس وقت پیش آیا جب آٹو اور ٹریکٹر کا تصادم ہو گیا۔ کاغذنگر منڈل کے چیڈوگائی گاؤں سے تعلق رکھنے والی سورنا اپنے 21 دن کے نوزائیدہ اپنی ماں، نوزائیدہ کے دادا پوشاملو کے ساتھ منچریال کے سرکاری اسپتال سے واپس ہورہی تھی کہ رات دیر گئے ان کے آٹو کو ٹریکٹر نے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں 60 سالہ پوشیاملو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ road accidents in Mancherial

اس حادثہ میں شدید زخمی 25 سالہ سورنا کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ شدید زخمی آٹو ڈرائیور کو بہتر علاج کے لئے منچریال کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ سورنا کی ماں بُجکا اور سورنا کا 21دن کے نوزائیدہ معمولی زخمی ہوئے۔ ان کا علاج بیلم پلی کے سرکاری اسپتال میں کیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: Mahabubnagar Road Accident محبوب نگر سڑک حادثے دس افراد زخمی

وہیں تلنگانہ کے میدک بلدیہ کے دفتر کے سامنے کار نے سینی ٹیشن ورکرس کو ٹکر دیدی۔ اس حادثہ میں دو سینی ٹیشن خاتون ورکرس ہلاک اور مزید دوشدید زخمی ہوگئیں۔پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔زخمیوں کو علاج کے لئے میدک ایریا اسپتال منتقل کردیاگیا۔حادثہ کا یہ منظر قریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ اچانک تیز رفتار کار بے قابو کار نے ان ورکرس کو ٹکر دے دی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کر دی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details