بلکاسمن، اسمبلی میں چننور حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ گرفتار بی جے پی کے کارکنوں نے بلکا سمن کے ایک خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر غلط تشہیر کی تھی۔
ورنگل پولیس کمشنر ترون جوشی نے میڈیا کے سامنے 4 ملزمین کو پیش کیا اور بتایا کہ حضورآباد کے ضمنی انتخاب سے ایک دن قبل کملا پور سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے چند کارکنوں نے ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی بلکا سمن اور کملا پور کی ایک خاتون کے درمیان ناجائز تعلقات کی سوشل میڈیا پر غلط تشہیر کی تھی جس پر خاتون کے شوہر نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔