اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سوال کرنا رشوت خوری کے خاتمہ کا بہترین طریقہ ہے'

اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر آر ٹی آئی کے سابق کمشنر کہا کہ 'ملک اُس وقت ترقی کرسکتا ہے جب نوجوان رشوت خوری کے خاتمہ کے لئے سوال کریں گے۔'

'سوال کرنا رشوت خوری کے خاتمہ کا بہترین طریقہ کار ہے'
'سوال کرنا رشوت خوری کے خاتمہ کا بہترین طریقہ کار ہے'

By

Published : Dec 9, 2020, 5:50 PM IST

ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد میں اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر آر ٹی آئی کے سابق کمشنر ڈاکٹر وینکٹیشورلو نے کہا ہے کہ 'سوال کرنا رشوت خوری کے خاتمہ کا بہترین طریقہ کار ہے'۔

انہوں نے اس موقع پر یوتھ فار اینٹی کرپشن کی جانب سے منعقدہ واک اگینسٹ کرپشن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'ملک اُس وقت ترقی کرسکتا ہے جب نوجوان آگے آتے ہوئے رشوت خوری کے خاتمہ کے لئے سوال کریں گے۔'

انہوں نے کہا کہ 'آج کے نوجوانوں کو رشوت خوری کے خاتمہ کیلئے پُرامن تحریک چلانی چاہئے۔'

انہوں نے کہا کہ 'گذشتہ چند سال سے اس تنظیم کی جانب سے سماج میں تبدیلی اور رشوت خوری کے خاتمہ کیلئے انوکھے پروگراموں کے ذریعہ نوجوانوں کو جمع کیا جارہا ہے۔ ان کو سرکاری اسکیمات کے تعلق سے بیداری کے ذریعہ اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ حقیقی استفادہ کنندگان عوام ہیں۔

آر ٹی آئی کے سابق کمشنر نے کہا کہ 'ہر کسی کو چاہئے کہ وہ سماج کی بہتری کے لئے کام کرے اور ایسی تنظیم کا تعاون کرے۔'

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی تحریری تجاویز کے باوجود کسان احتجاج پر بضد

انہوں نے کہا کہ 'رشوت خوری کے خاتمہ میں قانون حق معلومات نے اہم رول ادا کیا اور ہر کسی کو چاہئے کہ وہ اس کا فائدہ اٹھائے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details