لاک ڈاؤن کے دوران صحافیوں کی معیشت بھی متاثر ہوئی ہے، مجلس اتحاد المسلمین کے فلور لیڈر اکبر الدین اویس نے صحافیوں میں راشن تقسیم کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
اکبر الدین اویسی کے ذریعہ صحافیوں میں راشن تقسیم
لاک ڈاؤن کے دوران صحافی برادری جان خطرے میں ڈال کر حقائق کی ارسال و ترسیل کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ایسے صحافیوں کے اہل خانہ میں رکن اسمبلی ااکبر الدین اویسی نے راشن تقسیم کیا۔
اکبر الدین اویسی نے لاک ڈاؤن کے مدنظر صحافیوں کو راشن تقسیم کیا
راشن تقسیم فاطمہ اسکول آف ایکسیلینس چندرائن گٹہ میں کی گئی ، اس دوران 100 سے زائد صحافیوں نے اس سے استفادہ حاصل کیا۔
اس تقریب تقسیم راشن کٹس کا مقصد صحافیوں کی معاشی طور پر عارضی مدد کرنا ہے۔ اس موقع پر الم نارائن صدرنشین پرس اکیڈمی کے علاوہ دیگر ارکان بھی موجود تھے اس دوران سماجی فاصلہ کا خیال رکھا گیا۔