اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: ٹِپــّر نے کار کو ماری ٹکر، پانچ افراد ہلاک - تلنگانہ اردو خبر

حیدرآباد کے گچی باؤلی علاقہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں پانچ نوجوان ہلاک ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ حیدرآباد کے گچی باؤلی وِپرو سرکل پر ٹِپر لاری نے صبح کی اولین ساعتوں میں 3 بجے کے وقت ایک کار کو ٹکر ماردی۔ جس کے سبب چار نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

five-dead-when-tipper-hits-a-car-in-hyderabad
حیدرآباد میں ٹِپــّر نے کار کو مار دی ٹکر، پانچ افراد ہلاک

By

Published : Dec 13, 2020, 1:21 PM IST

موتیوں کا شہر حیدرآباد اب حادثات کا شہر بنتا جارہا ہے۔ جہاں آئے دن جرائم و حادثات کے کئی واقعات پیش آرہے ہیں۔ تازہ واقعہ حیدرآباد کے ہائی ٹیک سٹی کے علاقے گچی باؤلی میں پیش آیا جہاں ایک سڑک حادثہ میں پانچ نوجوان ہلاک ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ حیدرآباد کے گچی باؤلی وِپرو سرکل پر ٹِپر لاری نے صبح کی اولین ساعتوں میں 3 بجے کے وقت ایک کار کو ٹکر ماردی۔ جس کے سبب چار نوجوان بر سر موقع ہی ہلاک ہوگئے۔ جب کہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

حادثہ میں شدید زخمی شخص کو گچی باؤلی ہی کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا تاہم علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ ہلاک شدگان کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ گچی باؤلی پولیس کا خیال ہے کہ حادثے کی وجہ گاڑی کی تیز رفتاری تھی۔

پولیس نے ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت 25 سالہ کٹراگڈا سنتوش، چِنتھا موہن (22) ، بھردواج (20) ، روشن اور پون کے نام سے کی ہے۔ یہ پانچوں ہی دوست حیدرآباد کے مادھا پور کے مینز ہاسٹل میں قیام پذیر تھے۔ پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details