اردو

urdu

ETV Bharat / state

روشنیوں اور خوشیوں کا تہوار دیوالی کا پر جوش اہتمام

رواں برس دیوالی ہمت اور امید سے بھرا ہوا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دنیا عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے انفیکشن کے ایک خراب دور سے گزر رہی ہے، تو وہیں اس وبا کا ویکسین بھی جلد منظرعام پر آسکتا ہے۔

festival of lights and joys, Diwali is in full swing
روشنوں اور خوشیوں کا تہوار دیوالی کا پر جوش اہتمام

By

Published : Nov 14, 2020, 10:16 AM IST

ملک بھر میں دیوالی کا پر جوش اہتمام کیا جارہا ہے۔ آج دیوالی پورے ملک میں خوشی اور مسرت کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے وطن عزیز کی عوام کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم مودی نے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ 'دیوالی پر تمام دیس واسیوں کو دلی مبارکباد!

بہ شکریہ ٹوئٹر

انھوں نے کہا کہ 'یہ تہوار آپ کی زندگی میں مزید خوشی اور مسرت لائے۔ سب لوگ خوشحال اور صحت مند رہیں'۔

تو وہیں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ 'دیوالی صفائی ستھرائی کا تہوار ہے لہذا آئیے آلودگی سے پاک، ماحول دوست اور صاف دیوالی منا کر مادر فطرت کا احترام کریں'۔

انھوں نے لکھا کہ 'یہ تہوار ہمیں انسانیت کی خدمت کے لئے کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ آئیے ،اس موقع پر معاشرے کے غریبوں اور مسکینوں لوگوں کے لئے امید اور خوشحالی کا چراغ بننے کا عزم کریں جس طرح اپنی خوشی بانٹتے ہیں اسی طرح ایک چراغ اپنی روشنی بانٹ کر بہت سارے لیمپوں کو روشن کرتا ہے'۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

رواں برس دیوالی ہمت اور امید سے بھرا ہوا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دنیا عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے انفیکشن کے ایک خراب دور سے گزر رہی ہے ، تو وہیں اس وبا کا ویکسین بھی جلد منظر عام پر آسکتا ہے، کیونکہ دنیا بھر میں مختلف ویکسینز کا آخری مرحلہ یعنی انسانی ٹرائل کا بھی تجربہ ہو رہا ہے۔

عوام امید کر رہے ہیں کہ اس وبا کو ختم کیا اور ہم سب پہلے ہی طرح آپس میں مل چہل کر رہ سکیں ۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

یہ بات قابل ذکر ہے کہ دیوالی ہندو مذہب کے بڑے تہواروں میں سے ایک اہم تہوار ہے۔

اس بار مہالکشمی اور گنیش کی پوجا کے ساتھ سرسوتی ما کی پوجا کا وقت شام ساڑھ پانچ بجے سے شام ساڑھ سات بجے تک رہے گا۔

آج مہالکشمی کے پوجا کرنے کا اچھا وقت ایک گھنٹہ 56 منٹ تک بتایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details