اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ کے کسان مودی کے خلاف پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لیے روانہ

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے ہلدی کے تقریباً 50 کسانوں نے کاشتکاری سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے لوک سبھا انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف وارنسی سے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ پرچہ داخل کرنے کے لیے وہ یہاں سے روانہ ہوگئے ہیں۔

telangana farmers

By

Published : Apr 29, 2019, 4:41 PM IST

ان کسانوں نے دعوی کیا ہے کہ ان کے مسائل کو کسی بھی حکمراں جماعت کی جانب سے حل نہیں کیا گیا۔ علیحدہ ویلفیئر بورڈ کے قیام کے ان کے طویل عرصے کے مطالبے کو حل نہیں کیے جانے کا ان کسانوں کا الزام ہے۔

یو پی اے کے دور میں بھی ان کے مسئلے کو حل نہیں کیا گیا۔ وزیراعظم مودی نے بھی ایسا ہی کیا ہے۔ ہم ان کے خلاف نہیں ہیں یا کسی کے خلاف مہم نہیں چلارہے ہیں۔ گزشتہ تین تا چار برسوں سے کم از کم امدادی قیمت کی کمی کے سبب ملک بھر کے ہلدی کے کسان مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

سال رواں ہلدی کے کسانوں کے لئے فی کوئنٹل قیمت 5200روپے سے گھٹ کر 3200روپے فی کوئنٹل ہوگئی ہے۔ کسانوں نے الزام لگایا ہے کہ مقامی انتظامیہ اور بی جے پی کے رہنما نے اس فیصلہ کو منظور نہیں کیا۔ 50 کسانوں کے گروپ نے، اعتراض کے باوجود اس مسئلے پر مقامی کسانوں کے ساتھ مسائل کے حل کے لئے اجلاس منعقد کرنے اور خود کے لئے مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے کسانوں کے ایسے ہی گروپ نے تلنگانہ کے ہلدی کے کسانوں سے یگانگت کا اظہار کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details