کسان تنظیموں نے بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی حکومت کے نافذ کردہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج درج کرانے کے لیے بند منایا جارہا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے کسانوں کی جانب سے ہونے والے مظاہرے کی حمایت کا اعلان کیا۔
ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو نے کسانوں کی مکمل حمایت کی, اور اسے کامیاب کرنے عوام سے اپیل کی۔
تلنگانہ کے کسانوں نے دہلی کی سرحد پر احتجاج کررہے پنجاب کے کسانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اور بند میں حصہ لیکر اسے کامیاب کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
اس موقع پر تلنگانہ کے کسانوں نے اپنی پریشانیوں کا اظہار کیا۔ کسان راجو نےکہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے دی جانے والی امداد کی قسط ابھی تک فراہم نہیں ہوئی ۔ امداد کے لیے بینکوں کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں۔اور اناج کی مناسب قمیت نہیں ملی۔