شہر حیدرآباد کے بیگم بازار کمرشیل مارکٹ کے تاجروں نے اپنے طور پر نافذ کردہ ایک ہفتہ کے لاک ڈاؤن کے بعد آج سے اپنی دکانیں کھول دیں۔
دکانیں کھولنے کا مقصد عوام کو ضروری اشیاء کی خریداری کے لئے سہولت پہنچانا ہے۔ ان دکانوں کو بند کرنے کا مقصد عوام بالخصوص تاجروں اور سیلس مینس کو اس عرصہ تک کے لئے خود کو الگ تھلگ رکھنے کو یقینی بنانا تھا۔ اگر کسی میں اس کی علامات پائی جائیں تو اُن سے خواہش کی جائے گی کہ وہ مارکٹ سے دور رہیں اور علاج سے استفادہ کریں۔