اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد میں تین طلاق کا جھوٹا مقدمہ؟

مرکزی حکومت کی جانب سے تین طلاق پر قانوں سازی کے بعد طلاق کے جھوٹے مقدمات درج کروانے کا سلسلہ چل پڑا ہے۔

By

Published : Nov 23, 2019, 10:13 PM IST

حیدرآباد میں تین طلاق کا جھوٹا مقدمہ؟

حیدرآباد بھی اس کا شکار ہے اب تک دو افراد پر طلاق کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئ ہے۔

حیدرآباد میں تین طلاق کا جھوٹا مقدمہ؟

حیدرآباد کے مولا علی علاقے سے تعلق رکھنے والی خواتین نے معمولی وجوہات پر اپنے شوہر پر طلاق کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے۔

معراج سلطانہ نے حال ہی میں اپنے شوہر انور دستگیر پر طلاق کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی کی پیدائش پر ان کے شوہر نے انہیں طلاق دی۔

انور دستگیر نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے طلاق دینے سے انکار کیا اور بتایا کہ ان کی اہلیہ کی بدکرداری کے باعث وہ اپنی اہلیہ سے دور ضرور ہیں لیکن طلاق نہیں دیا ہے۔

انور دستگیر نے بتایا کہ انہیں ایف آئی آر کے بعد ایک دن پولیس کی تحویل میں رہنا پڑا جس سے انہیں اور ان کے افراد خاندان کو ٹھیس پہنچی ہے۔ انہوں نے طلاق کو کھیل بنا کر جھوٹا الزام عائد کرنے والی خواتین کے خلاف بھی قانون سازی کو ضروری قرار دیا-

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details