تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے آرٹی سی کے تمام بس ڈرائیورس اور کنڈیکٹرس کو احکام جاری کئے ہیں کہ وہ 7.30 بجے شب کے بعد خواتین کی درخواست پر ان کو بس سے اترنے کیلئے کہیں بھی بس روکی جائے۔
آر ٹی سی کی روٹ پر اب خواتین کہیں بھی بس میں سوار ہوسکتی ہیں اور اتر سکتی ہیں۔ اب صرف بس اسٹاپس پر ہی خواتین کے لئے بس رکنا ضروری نہیں ہے۔
مزید پڑھیں :بیرون ریاست جانے والے مسافروں کے لئے ایس آر ٹی سی بس سروس شروع
یہ سہولت صرف گریٹر حیدرآباد زون کے لئے ہی ہوگی۔ یہ فیصلہ تمام مسافرین کے لئے بہتر سہولت اور بالخصوص رات کے اوقات میں خواتین کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے۔ اگر ڈرائیور یا کنڈکٹر قواعد پر عمل نہیں کریں گے تو مسافرین ڈپو منیجر سے ربط پیدا کرتے ہوئے شکایت درج کرواسکتے ہیں۔
یو این آئی