اردو

urdu

ETV Bharat / state

YS sharmila Slams KCR کے سی آر کو وزیراعلی بننے سے روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، شرمیلا - کے سی آر کو وزیراعلی بننے سے روکنے کی ضرورت

تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی صدر شرمیلا نے تمام حلقوں پر امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان کیا۔ وائی ایس شرمیلا نے کہا کہ 'کے چندر شیکھرراؤ کو وزیراعلی بننے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔' YS Sharmila criticized CM KCR

کے سی آر کو وزیراعلی بننے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، شرمیلا
کے سی آر کو وزیراعلی بننے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، شرمیلا

By

Published : Mar 6, 2023, 1:14 PM IST

حیدرآباد: وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی بانی و صدر وائی ایس شرمیلا نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی،کے چندر شیکھر راو کو تلنگانہ کا وزیراعلی بننے سے روکنے کے لیے سیاسی طور پر ہر ممکن اقدام کرے گی۔ انہوں نے ایک تلگو نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ریاست کے اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی تمام حلقوں پر امیدوار کھڑے کرے گی۔ ریاستی اسمبلی کے انتخابات جاریہ سال کے اواخر میں ہونے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ انصاف کے ساتھ ریاست کے عوام کی خدمت کے ذریعہ اپنے والد وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی وراثت کو برقرار رکھنے کا عہد کرتی ہیں۔ انہوں نے وزیراعلی چندر شیکھرراو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لئے چلائی گئی تحریک کے دوران کئے گئے وعدوں سے وزیراعلی نے انحراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Telangana Budget Session وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی محنت سے ریاست ترقی کر رہی ہے، گورنر

انہوں نے واضح کیا کہ ان کے والد و متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی فلاحی اسکیمات پر مناسب طور پر عمل کرنے میں ریاستی حکومت کی ناکامی کے سبب ہی انہوں نے سیاسی جماعت کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ان کے تلنگانہ سے تعلق نہ ہونے سے متعلق الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے دعوی کو منصفانہ قرار دیا اور اس خصوص میں کئی مثالیں بھی پیش کیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعلی نے کالیشورم پراجکٹ کے فنڈس کا غلط استعمال کیا ہے۔ انہوں نے ان کی پارٹی کے بی جے پی کے بی ٹیم ہونے کے الزام کو بھی مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی وہ کام کرے گی جو کانگریس یا بی جے پی نہیں کرسکی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details