وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ، ڈنڈیگل ایئر فورس اکیڈمی، حیدرآباد میں مشترکہ گریجویشن پریڈ میں مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر وزیر دفاع نے کہا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شریک افراد کی صلاحیتیں بہترین ہیں۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ وہ ملک کو درپیش کسی بھی صورتحال کے لئے تیار رہیں۔
مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ 'ہم دفاعی شعبےمیں بہت سی جدتیں لا رہے ہیں۔ رافیل جنگی جہاز نے ایئر فورس کے اعتماد میں اضافہ کیا۔'انہوں نے بھارتی فضائیہ کی تعریف کرتے ہوئے 2019 کے بالاکوٹ فضائی حملے کو ملکی تاریخ کا ایک سنہری باب قرار دیا۔