حیدرآباد: گذشتہ 5 ماہ سے جاری انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کا ساتواں سیزن اب سیمی فائنل کے مرحلے میں ہے۔ 20 نومبر سے شروع ہوا ”آئی ایس ایل” کا پہلا سیمی فائنل آج شام 7:30 بجے سے ممبئی سٹی ایف سی اور ایف سی گوا کے مابین کھیلا جائے گا۔
ممبئی نے اس سیزن میں کھیلے گئے 20 میں سے 12 میچز میں کامیابی حاصل کرکے لیگ میں ٹیبل ٹاپ بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے وہیں گوا نے 20 میں سے 7 میچز میں جیت حاصل کرکے چوتھے مقام پر رہا۔ گزشتہ سات سیزن میں ممبئی نے ایک بار بھی پلے آف کے لئے کوالیفائی نہیں کیا تھا، جبکہ گوا دو بار آئی ایس ایل کی فائنل جیتنے والی ٹیم رہ چکی ہے۔
گوا کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میچ سے قبل ممبئی سٹی ایف سی کے کپتان امریندر سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کی۔
سوال: کیا آپ کو لگتا ہے کہ کوچ سرجیو لوبیرا کی تقرری ممبئی سٹی ایف سی کی کارکردگی کو متاثر کیا ہے اور انہوں نے ٹیم کی مدد کیسے کی ہے؟
جواب: کپتان امریندر سنگھ نے کہا کہ ”لوبیرا نے گزشتہ دو تین سالوں میں ایف سی گوا کے لئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ تقریبا ہر سال سیمی فائنل کھیلے ہیں۔ لہذا میرے خیال سے اس سال ٹیم کو ترتیب دینے میں ان کا بڑا کردار ہے۔ میرے لئے وہ اب تک کے بہترین کوچ ہیں جن کے ساتھ میں نے کھیلا ہے۔ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں ان کا اہم کردار ہے۔
سوال: ایف سی گوا، لیگ کی تاریخ میں سب سے مستقل کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم ہے اور ان کے مقابلے میں ممبئی پہلی بار ٹیبل ٹاپ رہی ہے، تو ایسے میں آپ لوگوں پر سیمی فائنل کھیلنے کا کتنا دباؤ ہے؟