اردو

urdu

ETV Bharat / state

سنڈے فنڈے پروگرام میں اخلاقی برائیاں: ایس آئی او

ایس آئی او کے ذمہ داران نے سنڈے فنڈے پروگرام کی ستائش کی مگر ساتھ میں اس موقع پر دیکھی گئی اخلاقی برائیوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

سنڈے فنڈے پروگرام میں اخلاقی برائیاں: ایس آئی او
سنڈے فنڈے پروگرام میں اخلاقی برائیاں: ایس آئی او

By

Published : Oct 18, 2021, 5:36 PM IST

حیدرآباد میں گزشتہ روز ایک شام چار مینار کے نام سے پروگرام منعقد کیا گیا۔ ایس آئی او نے اس ضمن میں ایک پریس کانفرنس حیدرآباد میں منعقد کی۔

سنڈے فنڈے پروگرام میں اخلاقی برائیاں: ایس آئی او

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کے اسٹیٹ سکریٹری محمد قیام الدین نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے ٹینک بنڈ اور چار مینار میں سنڈے فنڈے پروگرام کا آغاز کیا ہے- اتوار کی رات تاریخی چارمینار کے دامن میں ایک شام چار مینار کے نام سے یہ پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں نوجوان نسل کی غیر اخلاقی حرکتیں دیکھی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: جشن میلاد النبیﷺ کا جلوس منگل کے روز نکالا جائے گا

مذکورہ تنظیم کے ذمہ داروں نے کہا کہ سیاحوں کو راغب کرنا یا کاروبار بڑھانے کی فکر میں اس قسم کے پروگرام معاشرتی برائیوں میں مزید اضافہ کی وجہ بنیں گے اور یہ قدیم ورثہ کو ختم کرنے کا بھی باعث ہوگا۔ ایس آئی او اس قسم کے غیر اخلاقی پروگرامز کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور حکام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ مستقبل میں اس طرح کے پروگرامز پر فوری روک لگائیں۔

اس موقع پر سہیل رضوان صدر ایس آئی او حیدرآباد نے کہا کہ سنڈے فن ڈے پروگرام میں آصف جاہی دور میں شہر حیدرآباد کی جو ترقی ہوئی، ان اقدامات اور ان بادشاہوں کی تاریخ سے عوام کو واقف کرائیں۔ ادبی مشاعرہ، اور دیگر کارآمد پروگرامز منعقد کریں.

ABOUT THE AUTHOR

...view details