حیدرآباد میں ایک ہاسٹل میں مقیم انجینئرنگ کی طالبہ نے عمارت کی دوسری منزل کی چھت کی ریلنگ پر بیٹھ کر سیل فون پر بات کرتے ہوئے اپنا توازن کھودیا جس سے نتیجہ میں اس طالبہ کی نیچے گرنے سے موت ہوگئی۔یہ واقعہ ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ پولیس اور مقامی افراد کے مطابق ونپرتی سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ رمیا ابراہیم پٹنم کے سری دتا انجینئرنگ کالج میں تیسرے سال میں زیر تعلیم تھی۔اس کے والد شوبھن ایک ریڈی مکس گاڑی کے ڈرائیور ہیں۔ یہ خاندان اپل میں رہتا ہے۔ گھر سے کالج کافی دور ہونے کی وجہ سے وہ کچھ عرصے سے بی این ریڈی نگر کے لکشمی درگا ویمنس ہاسٹل میں رہ کر تعلیم حاصل کررہی تھی۔ ہفتہ کی رات وہ ہاسٹل کی دوسری منزل پر ریلنگ پر بیٹھی اپنی سہیلی سے فون پر بات کررہی تھی کہ اچانک اس کا توازن بگڑ گیا اور وہ بلندی سے گرگئی جس کے نتیجہ میں رمیا کے سر میں شدید چوٹ لگی۔اس کو مقامی اسپتال لے جایا گیا۔ علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ Student Dies after Falling from a Building
Student Dies after Falling from a Building: عمارت سے گرنے کے نتیجے میں انجینئرنگ کی طالبہ کی موت
پولیس اور مقامی افراد کے مطابق ونپرتی سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ رمیا ابراہیم پٹنم کے سری دتا انجینئرنگ کالج میں تیسرے سال میں زیر تعلیم تھی۔ Student Dies after Falling from a Building
عمارت سے گرنے کے نتیجے میں انجینئرنگ کی طالبہ کی موت
یواین آئی