تلنگانہ کی گورنرتمیلی سائی سوندرا راجن نے کہا ہے کہ آن لائن، تعلیم کے لئے شہ رگ بن گیا ہے۔انہوں نے سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے بہترین اوربامقصد آن لائن کورسز تیار کریں،ساتھ ہی کوویڈ سے تعلیمی نظام میں ہورہی رکاوٹوں کو کم کریں۔
انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ورنگل کی جانب سے منگل کو آن لائن تعلیم پر منعقدہ قومی ویبنار سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس مشکل گھڑی میں ڈیجیٹل تعلیم اور آن لائن تعلیم،کمرہ جماعت کی تعلیم کے خلا کو پُر کرسکتے ہیں۔