اردو

urdu

ETV Bharat / state

ED Notices To Kavita کے کویتا کو ای ڈی کا نوٹس - ED notices to CM KCRs daughter Kavitha

حکمراں بی آر ایس ایم ایل سی اور تلنگانہ کے وزیر اعلی کے سی آر کی بیٹی کے کویتا کو ای ڈی نے دہلی شراب کھوٹالا معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مرکزی ایجنسی نے بھارتیہ راشٹریہ سمیتی (BRS) MLC سے کہا ہے کہ وہ 9 مارچ کو دہلی میں شراب گھوٹالے معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ ED Notices To Kavita

کے کویتا کو ای ڈی کا نوٹس
کے کویتا کو ای ڈی کا نوٹس

By

Published : Mar 8, 2023, 10:16 AM IST

حیدرآباد:حکمراں پارٹی بی آر ایس ایم ایل سی اور تلنگانہ کے وزیراعلی کے سی آر کی بیٹی کے کویتا کو ای ڈی نے دہلی شراب کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مرکزی ایجنسی نے بھارتیہ راشٹریہ سمیتی (BRS) MLC سے کہا ہے کہ وہ 9 مارچ کو دہلی میں شراب گھوٹالے کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے ان کے سامنے پیش ہوں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) 2022 کے لیے دہلی عاپ حکومت کی اب ختم کی گئی، شراب پالیسی کے بارے میں اپنی تحقیقات کو تیز کر رہا ہے۔

کویتا کے ساتھ ای ڈی حکام تلنگانہ میں مقیم تاجر ارون رام چندرن پلئی سے بھی پوچھ گچھ کرنے والے ہیں۔ای ڈی نے کل حیدرآباد کے تاجر کو گرفتار کرلیا۔ کویتا کو مبینہ طور پر 'ساؤتھ گروپ' کے نام سے چلنے والے قومی سطح کے شراب کاروبار رٹیل سے جوڑا جا رہا ہے۔ جس سے ارون رامچندرن وابستہ ہیں۔ ارون کی رابن ڈسٹلریز اس کارٹیل کا حصہ بتائی جاتی ہیں۔ تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق یہ جنوبی گروپ ہی تھا جس نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے لیڈروں کو سو کروڑ روپے کی رشوت دی تھی۔ارون کی کل گرفتاری ایک اور شراب تاجر امندیپ کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی تھی۔جسے مرکزی ایجنسی نے کچھ دن پہلے گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:KCR's Daughter Kavitha Summoned By CBI کے سی آر کی بیٹی کے کویتا کو سی بی آئی نے طلب کیا

تای ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ ارون پلئی نے ابھیشیک بوئن پلی اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر عاپ کے لیڈروں کے ساتھ تال میل کیا۔ ارون جسے کل گرفتار کیا گیا تھا، اس پر کے کویتا کے ساتھ معاملے میں شامل ہونے کا الزام ہے۔ ارون کی کل گرفتاری اور کویتا کو تازہ ترین سمن نے تلنگانہ اور قومی سطح پر اپوزیشن کیمپ میں سیاسی ہلچل مچا دی ہے۔ ای ڈی نے ارون پر شراب پالیسی کیس میں کروڑوں کی رقم لوٹنے کا الزام بھی لگایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details