اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی آر ایس لیڈر کی خودکشی کی دھمکی پر الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کی - تلنگانہ میں 30 نومبر کو ووٹنگ ہوگی

ریاست تلنگانہ کے حضور آباد حلقہ اسمبلی سے بی آر ایس امیدوار نے انتخابات میں کامیابی نہ ملنے پر ارکان خاندان کے ساتھ خود کشی کرنے کی دھمکی دی ہے۔ BRS candidate threat to die by suicide

EC seeks report on BRS
EC seeks report on BRS

By UNI (United News of India)

Published : Nov 29, 2023, 12:43 PM IST

حیدرآباد: مرکزی الیکشن کمیشن نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کی تشہیری مہم کے آخری دن ریاست کی حکمران جماعت بی آر ایس کے امیدوار کوشک ریڈی کی جانب سے دیئے گئے بیان کا سخت نوٹ لیا ہے۔ انتخابی ادارہ نے حضورآباد کے انتخابی عہدیدار کو ہدایت دی ہے کہ وہ کوشک ریڈی کے ریمارکس کی جانچ کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرے جنہوں نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر رائے دہندے ان کو منتخب نہیں کریں گے تو وہ اپنے ارکان خاندان کے ساتھ خودکشی کرلیں گے۔

بی آر ایس رہنما نے مزید کہا کہ اگر ان کو منتخب نہیں کیا گیا تو ان کے تین ارکان خاندان بشمول ان کی ارتھی کا جلوس 4 دسمبر کو نکالا جائے گا۔ یہ عوام کے ہاتھ میں ہے کہ وہ ان کے خاندان کو زندہ دیکھنا چاہتے ہیں یا مردہ۔ انہوں نے کملاپور منڈل مستقر میں انتخابی مہم کے دوران یہ متنازعہ ریمارک کیا تھا۔ کوشک ریڈی حضورآباد سے بی آر ایس کے امیدوار ہیں۔ وہ تلنگانہ قانون ساز کونسل کے رکن بھی ہیں تاہم حکمران جماعت نے ان کو اس حلقہ کا امیدوار بنایا ہے۔گذشتہ روز ان کے اس متنازعہ بیان کا سخت نوٹ لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کی ہے۔

مزید پڑھیں:تلنگانہ اسمبلی انتخابات تشہیر کا اختتام، ووٹنگ 30 نومبر کو

ریاست تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ ہوگی۔ تلنگانہ سمیت پانچ ریاستوں کے انتخابات کے نتائج کا اعلان تین دسمبر کو کیا جائے گا۔ اسمبلی انتخابات کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details