اردو

urdu

ETV Bharat / state

پروٹوکول کے مسئلہ پر ای راجندر اور ٹی آر ایس کارکنوں میں جھگڑا

کریم نگر ضلع کے ایلندوکنٹہ منڈل مستقر میں برسر اقتدار ٹی آر ایس کے کارکنوں اور ای راجندر کے حامیوں کے درمیان یہ جھگڑا کلیانا لکشمی اسکیم کے چیکس کی تقسیم کے موقع پر ہوا۔

By

Published : Jun 16, 2021, 4:27 PM IST

پروٹوکول کے مسئلہ پر ای راجندر اورٹی آرایس کارکنوں میں جھگڑا
پروٹوکول کے مسئلہ پر ای راجندر اورٹی آرایس کارکنوں میں جھگڑا

تلنگانہ کے سابق بی جے پی لیڈر ای راجندر کے حامیوں اور حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارکنوں کے درمیان پروٹوکول کے مسئلہ پر جھگڑاہوگیا۔

کریم نگر ضلع کے ایلندوکنٹہ منڈل مستقر میں برسراقتدار ٹی آرایس کے کارکنوں اور ای راجندر کے حامیوں کے درمیان یہ جھگڑاکلیانا لکشمی اسکیم کے چیکس کی تقسیم کے موقع پر ہوا۔

منڈل پرجاپریشد پوانی کے بجائے ضلع پریشد کے صدرنشین نے اس پروگرام کی صدارت کی۔

اس پر ای راجندر کے حامیوں نے برہمی کااظہار کیا اور اس کو پروٹوکول کے خلاف ورزی قراردیا۔

جس کے نتیجہ میں ٹی آرایس اور ای راجندر کے حامیوں کے درمیان جھگڑاہوگیا۔ای راجندر کے حامیوں کے اعتراض پر توجہ نہ دیتے ہوئے کلیانا لکشمی اسکیم کے چیکس عہدیداروں نے تقسیم کئے۔دونوں گروپس میں اس موقع پر کافی بحث وتکرار بھی ہوئی۔اس موقع پر وہاں چیکس لینے کیلئے پہنچے کلیانا لکشمی اسکیم کے استفادہ کنندگان نے واضح کیا کہ ان کو سیاست نہیں بلکہ چیکس چاہئے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details