کہا جاتا ہے کہ شراب جس گھر میں ہوتی ہے، اس گھر میں کچھ بھی باقی نہیں بچتا اور شراب کے نشہ میں اشرف المخلوقات انسان، جانور سے بھی بدتر ہوجاتا ہے۔ جب اسے بھلے اور برے کی بھی تمیز نہیں رہ جاتی۔
شرابی باپ نے اپنے ہی بچہ کو فروخت کر دیا
حیدرآباد کے چادر گھاٹ علاقے میں پیسوں کی خاطر شرابی باپ نے اپنے ہی بچہ کا سودا کر دیا حالانکہ اس معاملے میں پولیس نے اس کو گرفتار کر لیا ہے۔
تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے پرانے شہر میں واقع چادر گھاٹ میں اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا۔ جہاں ایک شرابی باپ نے اپنے ہی ایک ماہ کے بچہ کو بیچ ڈالا۔ بتایا جارہا ہے کہ شرابی باپ نے ایک ماہ کے بچے کو 70 ہزار روپئے میں بیچ دیا۔
خبر کے مطابق یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب بچے کی والدہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے تفتیش کی اور سی سی کیمروں میں قید فوٹیج کی مدد سے بچے کو حاصل کرتے ہوئے بحفاظت والدہ کے حوالے کردیا۔ قبل ازیں سی سی ٹی وی کیمروں کی بنیاد پر پولیس نے ایل بی نگر کے این ٹی آر نگر میں بچے کو پایا اور بعد ازاں بچے کو ماں کے حوالے کردیا۔ چادر گھاٹ کے سب انسپکٹر ستیش نے بتایا کہ بچے کی فروخت میں دوسروں لوگوں کے شامل ہونے کے زاویہ سے بھی چھان بین کی جارہی ہے۔