اردو

urdu

ETV Bharat / state

Telangana Road Accident تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم میں سڑک حادثہ، چودہ مسافر زخمی - تلنگانہ میں سڑک حادثہ

تلنگانہ کے ضلع بھدردری کوتہ گوڑم میں تیز رفتار آر ٹی سی بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور بس میں سوار مسافرین میں سے 14 مسافرین زخمی ہوگئے۔ road accident in Bhadradri Kothagudem

تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم میں سڑک حادثہ، چودہ مسافر زخمی
تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم میں سڑک حادثہ، چودہ مسافر زخمی

By

Published : Jan 10, 2023, 1:48 PM IST

حیدرآباد:تلنگانہ کے بھدردری کوتہ گوڑم ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 14 مسافرین زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ آج صبح اُس وقت پیش آیا جب حیدرآباد سے جانے والی تیز رفتار آر ٹی سی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور اس میں سوار مسافرین میں سے 14 مسافرین زخمی ہوگئے۔ اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ پولیس نے زخمی مسافرین کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کردیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ حادثہ کے وقت بس میں 32 مسافرین موجود تھے۔ road accident in Bhadradri Kothagudem

ABOUT THE AUTHOR

...view details