اردو

urdu

By

Published : Nov 23, 2019, 11:44 PM IST

ETV Bharat / state

تمام اہل افراد کو ڈبل بیڈروم مکانات فراہم کیے جائیں گے

تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دیے جانے کے بعد کسانوں کے لیے کئی فلاحی اسکیمات کا آغاز کیا گیا ہے۔

علامتی تصویر

تلنگانہ کے وزیر جنگلات و ماحولیات اندرا کرن ریڈی نے واضح کیا ہے کہ ریاست میں تمام اہل افراد کو حکومت کی جانب سے ڈبل بیڈروم مکانات فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے ضلع نرمل کے بھینسہ ٹاون کی کملاپورگیٹ کے قریب ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی زیرقیادت ٹی آرایس حکومت انسانی بنیادوں پر سونچ رکھتی ہے،غریبوں کی عزت نفس کے تحفظ کے مقصد سے ان کے لیے ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کئے جارہے ہیں۔ ان مکانات میں تمام طرح کی سہولیات موجود ہیں۔

ہر مکان کی تعمیر پر 5.30لاکھ روپے کا صرفہ ہورہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست میں کسانوں کے لیے رعیتو بیمہ، رعیتو بندھو اسکیم کی شروعات کی گئی ہے، ساتھ ہی کالیشورم پروجیکٹ کی بھی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے۔

تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دیے جانے کے بعد کسانوں کے لیے کئی فلاحی اسکیمات کا آغاز کیاگیا ہے۔ فصل کی خریداری کے مراکز کے ذریعہ کسانوں سے ان کی پیداوار کو اقل ترین امدادی قیمت میں خریدنے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details