اردو

urdu

By

Published : Jan 29, 2020, 12:05 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 8:37 AM IST

ETV Bharat / state

حیدرآباد: کرونا وائرس کے متعلق افواہوں پر توجہ نہ دیں

حیدرآباد میں کرونا وائرس کے متعلق افواہیں گرم ہیں۔

Don't concentrate rumors about Coronavirus
ویڈیو: حیدرآباد میں کورونا وائرس کے متعلق افواہیں گرم ہیں۔

سوشل میڈیا پر کرونا وائرس سے متعلق مختلف مواد کے گردش کرنے سے عوام تشویش میں مبتلا ہیں۔

ذمہ دار ڈاکٹر نے عوام سے ان افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی۔

سپرنٹنڈنٹ فیور ہاسپٹل ڈاکٹر کے شنکر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ صرف چین سے آنے والے مسافر ہی اس سے متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔

ویڈیو: حیدرآباد میں کورونا وائرس کے متعلق افواہیں گرم ہیں۔

تاہم بھارت میں کسی بھی فرد کے اس مرض سے متاثر ہونے کی شکایت نہیں ہے اور نہ ہی فکر مند ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین سے حیدرآباد آنے والے چند افراد میں اس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں تاہم ان کی جانچ کروائے گئے جن میں کوئی تشویش ناک بات ظاہر نہیں ہوئی ان میں سے پانچ کو روانہ کردیا گیا اب تین افراد نگرانی میں ہیں۔

ڈاکٹر شنکر کے مطابق کو رونا وائرس ایبولا اور سوائن فلو سے زیادہ خطرناک نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس کے لیے ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز

انہوں نے عوام کو احتیاط برتنے اور عوامی مقامات یعنی پارکس وغیرہ میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے'۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 8:37 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details