مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی فاضلاتی کورسس ایم اے اردو ( اردو ،انگریزی، تاریخ، ہندی، عربی اور اسلامک اسٹڈیز ) بی اے بی ایس سی ( لائف سائنسس اور فزیکل سائنسس ) ڈپلومہ ان ( ٹیچ انگلش اور جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن) اور سرٹیفیکٹ کورسس ( اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور فنکشنل انگلش برائے اردو داں) میں داخلے جاری ہے۔ ای پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم ویب سائٹ htts:manuuceo.in/DDEOnlineAdmission19/ پر دستیاب ہے۔تمام کورسس کے لیے درخواست 200 روپیے رجسڑیشن فیس کے ساتھ آن لائن داخل کرنا ہوگا۔ جس کی آخری تاریخ یکم اگست 2019 ہے۔ تفصیلات کے لیے طلبا رہبری یونٹ ہیلپ لائن 23008463-040 اور 23120600-040 ( ایکسٹنشن 2207 ) سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
اردو یونیورسٹی میں داخلے جاری - مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی طرز تعلیم کے مختلف کورسز میں داخلے جاری ہیں۔ جس کی آخری تاریخ یکم اگست 2019 ہے۔ مزید تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے باب الداخلہ کے قریب انتظامی عمارت کا منظر
اس کے علاوہ طلبا حیدرآباد نئی دہلی کولکتہ بنگلورو ممبئی پٹنہ دربھنگہ (بہار) بھوپال رانچی امراوتی سری نگر (جموں و کشمیر) جموں نوح (میوات) لکھنٔو میں واقع یونیورسٹی کے ریجنل / سب ریجنل سنٹرس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔تفصیلات ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔