تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں تحریک مسلم شبان Tahreek Muslim Shabban کے صدر محمد مشتاق ملک کی نگرانی میں یاقوت پورہ بڑا بازار میں بعد نماز جمعہ ہزاروں مسلمانوں نے گستاخ رسولﷺ وسیم رضوی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا-
حیدرآباد میں مسلمانوں کا احتجاج، وسیم رضوی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے وسیم رضوی کے خلاف حیدرآباد میں احتجاجوں نے ملعون وسیم رضوی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران وسیم رضوی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا-
یہ بھی پڑھیں:Wasim Rizvi: مولانا کلب جواد نے وسیم رضوی کے خلاف ایف آئی آر درج کرایا
اس موقع پر مشتاق ملک نے کہا کہ ملعون وسیم رضوی پر ایف آئی آر، ہو رہی ہے لیکن اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آرہی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ وسیم رضوی کو گرفتار کریں اور سخت کاروائی کریں-
انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کے لیے مسلمان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کو تیار ہیں- انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمہوری دائرے میں رہ کر صدائے احتجاج بلند کریں-