مجلس اتحادالمسلین کے صدر و رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی جانب سے شان رسالت ﷺ میں گستاخی پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں‘۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی مسلمانوں سے نفرت کرتی ہے اور حیدرآباد میں امن وامان بگاڑنا چاہتی ہے‘۔ اویسی نے مزید کہا کہ بی جے پی ہندوستان کے سماجی تانے بانے کو ختم کردینے کا خواب دیکھ رہی ہے۔ Asaduddin Owaisi on BJP MLA Raja Singh's remarks
انہوں نے کہا کہ 'تلنگانہ میں 8 سال سے امن ہے۔ بی جے پی یہاں کا ماحول خراب کرنا چاہتی ہے۔ بی جے پی مسلمانوں کے ساتھ ظلم کر رہی ہے۔ بی جے پی کا کام ماحول کو خراب کرنا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ میں بی جے پی ایم ایل اے کے بیان کی مذمت کرتا ہوں۔ بی جے پی پیغمبر اسلام اور مسلمانوں سے نفرت کرتی ہے۔ وہ بھارت کے سماجی تانے بانے کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔