ضلع ورنگل کی نمائندگی کرنے والے ریاستی وزیر ای دیاکر راؤ کی نمائندگی پر وزیراعلی کے سی آر نے منی ٹیکسٹائیل پارک قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر کے ٹی آر نے پرگتی بھون میں محکمہ ٹیکسٹائیل کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔ اس موقع پر وزیر ای دیاکر راؤ کے ساتھ محکمہ ٹیکسٹائیل کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔
کے ٹی آر نے کہا کہ مکمل صلاحیتیں رکھنے والے بنکر ریاست میں مناسب روزگار نہ ملنے کی وجہ سے روزگار کی تلاش میں دوسرے ریاستوں کا رخ کرچکے ہیں۔ ٹی آر ایس حکومت ٹیکسٹائیل شعبہ کو کافی اہمیت دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاور لوم مزدوروں کو راحت فراہم کرنے کے لیے حکومت اس مرتبہ بھی بتکماں ساڑیاں تیار کرارہی ہے۔
ماضی میں جس طرح سے بنکروں کی حوصلہ افزائی کی گئی اس کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ حکومت کی اس پہل سے کورونا کا روزگار پر جو اثر پڑا ہے بنکروں کو اس سے باہر نکلنے میں بڑی مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ وزیر پی اجئے کا سائیکل دورہ