بنگلور: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور سے تعلق رکنے والی حذیفہ نشاط نے نییٹ امتحان 2023 میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا میں لوگوں کی خدمت کرنا چاہتی ہوں اور مستقبل میں ڈاکٹر بن کر خدمت خلق کا کام کروں گی۔ وہیں حذیفہ نشاط کے والد حبیب اللہ خان نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ میں ڈاکٹر بنوں، لیکن مالی حالات سازگار نہ ہونے کی وجہ سے میرا خواب پورا نہیں ہوسکا، لیکن آج میں بہت خوش ہوں کیونکہ میری بیٹی ڈاکٹر بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ڈاکٹر بننے کے خواب کو ان کی بیٹی نے پورا کردیا۔ بتادیں کہ حذیفہ نشاط کے حبیب اللہ خان بی ایم ٹی سی بنگلور ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں بس کنڈکٹر ہیں۔
اس موقعے پر بنگلور ٹرانسپورٹ کارپوریشن امپلوئیز کوآپریٹو سوسائٹی کے صدر گنگادھر و سیکرٹری راگھویندرہ نے کامیاب طالبہ حذیفہ نشاط اور ان کے والد حبیب اللہ خان کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے فیلکن انسٹیٹیوشنز کے ڈائریکٹر عبدالسبحان نے کہا کہ والدین اپنے گھریلو و معاشی مسائل سے اونچا اٹھکر اپنی اولاد کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنے کے خواب کو سیر کریں تاکہ کامیابی ان کا مقدر بنے۔
مزید پڑھیں:Falcon Institutions Bangalore کرناٹک میں مسلم طلباء نے نییٹ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی
NEET Exam 2023 بس کنڈکٹر کی بیٹی نے نییٹ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی
حذیفہ نشاط کی نییٹ امتحان 2023 میں نمایاں کامیابی پر ان کے والد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بس کنڈکٹر لیکن میری بیٹی ڈاکٹر بن رہی ہے۔ A bus conductor's daughter scored well in the NEET exam
بس کنڈکٹر کی بیٹی نے نییٹ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی
یاد رہے کہ حال ہی میں نییٹ امتحان کے نتائج کا اعلان ہوا، جن میں کرناٹک کے متعدد مسلم طلباء و طالبات نے عمدہ کارگردگی کی اور کامیابی درج کرائی۔ ریاست میں فیلکن انسٹیٹیوشنز میں تقریباً 85 طلبا و طالبات نے نییٹ میں کامیابی درج کی اور شاہین ادارہ میں 100 سے زائد طلباء نے نییٹ میں کامیابی درج کی اور سبھی سرکاری مفت ایم بی بی ایس سیٹ کے مستحق ہوئے۔