اگر ان میں اتحاد ہو جائے تو برہمنوں کی شکست یقینی ہوگی۔ دلت رہنماء نے مسلم طبقے سے اپیل کی کہ وہ ایس سی، ایس ٹی و او بی سی طبقات یعنی درج فہرست ذات و قبائل کو ہندو زمرے میں شامل نہ کریں۔
برہمن اس کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو اکثریت ثابت کرتے ہیں جبکہ ان کی حقیقی آبادی ساڑھے تین فیصد سے زیادہ نہیں ہے۔
ومن میشرم نے برہمنوں کو یہودی النسل قرار دیا اور کہا کہ دلت اصل بھارتی ہے اور گذشتہ تین ہزار برس سے ان کی برہمنوں سے جنگ جاری ہے۔