تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ بھارت رتن ڈاکٹربی آرامبیڈکر کا خواب 20ویں صدی میں سماجی انصاف کے ذریعہ دلتوں کو مساوی حقوق کی فراہمی تھا۔
وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو نے 21ویں صدی میں معاشی طورپر بااختیار بناتے ہوئے دلتوں کو اونچا اٹھانے کی مساعی کی ہے۔
سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو جو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند اور حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذارصدر بھی ہیں،نے دلتوں کو بااختیار بنانے کیلئے ریاست میں آج شروع دلت بندھو اسکیم کے سلسلہ میں یہ ٹوئیٹ کیا۔انہوں نے اس پروگرام کے آغاز پر وزیراعلی کی ستائش کی۔