اردو

urdu

ETV Bharat / state

الگ الگ ذات سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے زہر پی لی

ریاست تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں الگ الگ ذات سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے زہر پی لیا جس کے نتیجہ میں شوہر کی موت ہوگئی اور بیوی کی حالت تشویشناک ہے۔

الگ الگ ذات سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے زہر پی لی
الگ الگ ذات سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے زہر پی لی

By

Published : May 30, 2020, 8:39 PM IST

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ کے چنتاپالم گاوں میں پیش آیا۔ان کی شناخت 35سالہ ویرابابو اوراس کی بیوی 25سالہ مادھوی کے طورپر کی گئی ہے۔

ان دونوں نے اپنے گھروالوں کی مرضی کے خلاف گھر سے بھاگ کر ایک سال پہلے شادی کی تھی۔یہ دونوں جمعہ کو اپنے گاوں واپس آئے تھے تاہم ہفتہ کی صبح گاوں والوں نے ان دونوں کو دیکھا۔

ان کے پاس سے کیڑے مار دوابھی تھی۔ویرابابو کی موقع پر ہی موت ہوگئی تاہم مادھوی کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد ان کو فوری طورپر اسپتال میں منتقل کیاگیا۔پولیس اس بات کی جانچ کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ اس انتہائی اقدام کی وجہ کیا ہے۔پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details