اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا کے خوف سے نوزائیدہ کو دیکھنے سے محروم - lockdawn

ریاست تلنگانہ کے نظام آباد اربن ضلع میں ایک ہی ہسپتال میں رہنے کے باوجود لیب ٹیکنیشن باپ نے اپنے نوزائدہ بچے کو نہ دیکھا۔

coronavirus
coronavirus

By

Published : Apr 18, 2020, 5:18 PM IST

ایک ہی اسپتال میں ہونے کے باوجود باپ نے اپنے نوزائیدہ بچہ کو نہیں دیکھاکیونکہ اس کو خوف ہے کہ اس سے اس کا بچہ کورونا وائرس سے متاثر ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کے بھیمگل منڈل کے کارے پلی دیہات کا رہنے والا تروپتی نائک سرکاری اسپتال میں کورونا کے الگ تھلگ وارڈ میں لیب ٹکنیشین کے طورپر خدمات انجام دیتا ہے۔

اسی اسپتال میں 13دن قبل اس کی بیوی نے بچہ کو جنم دیا۔

ایک ہی اسپتال میں اس کی بیوی اور نوزائیدہ بچہ ہونے کے باوجود تروپتی نے اپنے نوزائیدہ کی صورت نہیں دیکھی اور نہ ہی اپنی بیوی سے ملاقات کی کیونکہ اس کو کورونا کا خوف ہے۔

اسپتال کے الگ تھلگ وارڈ میں وہ خدمات انجام دے رہا ہے۔

کورونا کے خوف سے اس نے نہ ہی اسپتال میں موجود اپنی بیوی سے ملاقات کی اور نوزائیدہ کی صورت دیکھی اور نہ ہی وہ گھرجارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details